مائیک ہیسن نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں مزید آپشنز موجود ہیں، ہیڈکوچ قومی ٹیم

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے میچ ونرز کی صلاحیت دکھائی، جبکہ سینئر کھلاڑیوں نے بھی ان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔پی سی بی پوڈکاسٹ کے پروگرام سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ تجربہ کار سری لنکن ٹیم کے خلاف نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی، نوجوانوں نے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور ٹیم کے لیے میچ جتوانے والی پرفارمنس دکھائی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہوم سیریز میں بھی ایسی پچز تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی جو بیرون ملک کھیلنے کی تیاری میں مددگار ہوں، کیونکہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سیم اور سوئنگ کرنے والی وکٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مائیک ہیسن کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ثاقب خان کی کمی محسوس ہوئی، تاہم وہ پاکستان کے ٹیسٹ بالنگ اٹیک میں ایک بہترین اضافہ ہیں۔ ثاقب کی عدم موجودگی میں سری لنکا کو دوسری اننگز میں آل آٹ کرنے پر دیگر بالرز کی کارکردگی قابلِ فخر رہی۔انہوں نے پاکستانی بالنگ اٹیک کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رضااللہ کی رفتار، عامر جمال کی سیم موومنٹ، عباس کی لائن و لینتھ اور ثاقب خان کی سوئنگ مل کر ایک مضبوط بالنگ اٹیک تشکیل دیتے ہیں۔ہیڈ کوچ نے بیٹنگ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کا موقع ملنے پر طیب عارف اور طحہ نے نئی گیند کا بہترین انداز میں سامنا کیا، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں اذان اویس نے بھی شاندار بیٹنگ کی۔مائیک ہیسن نے سلمان علی آغا کو ٹیم کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد سلیمان، سعد بیگ، سمیر منہاس اور علی شبیر جیسے نوجوان کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ علی شبیر ایک تیز رفتار بالر ہیں اور ریورس سوئنگ کرانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کے لیے متعدد اچھے آپشنز موجود ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ابرار احمد اور علی عثمان کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، جبکہ ساجد خان بھی ایک اچھے اسپنر ہیں اور بالخصوص لیفٹ ہینڈ بیٹرز کے خلاف مثر بالنگ کرتے ہیں۔