بھارت کی ریاست کیرالا میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کا دل جیت لیا ہے۔
ایک اسکول ٹیچر، آوانی، جو دلہن تھیں، شادی کی تقریب کے لیے میک اپ کروانے جا رہی تھیں کہ راستے میں ایک شدید ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئیں اور زخمی ہو گئیں۔اس واقعہ کے باوجود، دلہن اور دولہا شیرو کے خاندان نے شادی کی تقریب کو منسوخ کرنے کے بجائے اسپتال میں ہی اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں، نرسوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں، بغیر کسی روایتی تقاریب، موسیقی یا سجاوٹ کے، سادگی سے شادی انجام دی گئی۔
اسپتال انتظامیہ نے اس خاص دن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس تقریب کی اجازت دی تاکہ دونوں دلہن اور دلہا کے لئے یہ دن یادگار بن جائے۔یہ واقعہ محبت، عزم اور انسانیت کی اعلیٰ مثال کے طور پر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا گیا ہے۔