محکمہ ماحولیات نے شہر میں موجود ناقص اور خستہ حال بسوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ نے ہدایت دی ہے کہ تمام طلبا اور اسٹاف کو لے جانے والی بسیں معیار کے مطابق ہوں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور سرکاری و نجی اداروں کو آخری وارننگ دی گئی ہے۔ڈی جی عمران حامد شیخ نے ہدایت دی ہے کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ کی فوری انسپکشن اور مرمت مکمل کی جائے۔
مزید برآں، محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ماحول دوست نہ ہونے والی گاڑیاں شہر میں داخلہ نہیں کریں گے، اور غیر معیاری گاڑیاں پکڑی جانے پر جرمانہ کے ساتھ ان کو قبضے میں لیا جائے گا۔
یہ سخت اقدامات انسداد سموگ مہم کے تحت ہوا کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں، تاکہ شہری صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔