ایک آدمی جیل میں بیٹھ کرملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرے تو ایسا نہیں ہوسکتا، میں ساڑھے 6مہینے جیل میں رہا، اہل خانہ اور 2وکلا کے سوا کوئی نہیں ملا،کسی پولنگ سٹیشن سے شکایت موصول نہیں ہوئی:مشیر وزیر اعظم
فیصل آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ ن کی جانب سے تحریک انصاف کو سیاسی مذاکرات کا عندیہ دے دیا۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے، سیاست میں ڈائیلاگ لازمی ہے، ایک آدمی جیل میں بیٹھ کرملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرے تو ایسا نہیں ہوسکتا، میں ساڑھے 6مہینے جیل میں رہا، میرے اہل خانہ اور 2وکلا کے سوا کوئی نہیں ملا۔اْن کا کہنا تھا کہ کسی پولنگ سٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی، مخالفین کو پورے حلقے میں شکایت کا موقع نہیں ملا، ترقی کا دور مریم نوازکی صورت میں واقع آچکا ہے۔مشیر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس حلقے میں میرٹ کی بنیاد پر 7 الیکشن لڑے، 5 میں جیتا، ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 25 سے30 فیصد ہوتا ہے