اسرائیل نے مزید 24 فلسطینی قتل کر دیئے، حماس کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل

دیر البلح میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں کم از کم تین افراد،  ایک خاتون بھی شامل ہیں، ہلاک ہوئیں
غزہ(آئی این پی )اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کرتے ہوئے گزشتہ 24گھنٹوں میں کم از کم 24 فلسطینی شہید کردئیے جبک حماس نے اسرائیلی جارحیت پر امریکا سے مداخلت کی اپیل کر دی۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، حملوں میں 87 افراد زخمی بھی ہوئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ شمالی غزہ شہر میں ایک کار پر ہوا، جس کے بعد وسطی دیر البلح اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں مزید حملے کیے گئے، غزہ شہر میں ڈرون حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے، العشیفا ہسپتال کے ایم ڈی رامی مہنا کے مطابق یہ حملہ رِمال محلے میں ہوا۔دیر البلح میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں کم از کم تین افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، ہلاک ہوئیں