ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.29فیصدکی کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر1.35فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی)بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 22مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 14اشیا کی قیمتوں میں کمی اور24کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس13ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔