اساتذہ کی پروموشن لنک ٹریننگ کا جون میں آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر) 8 ماہ بعد اساتذہ کی پروموشن لنک ٹریننگ کا آغاز ہونے لگا۔ اساتذہ کو گریڈ 16 سے 17 میں پروموشنز دی جائیں گی ،3 اداروں کے انضمام کے بعد قائم ہونا والا ادارہ پیکٹا ٹریننگ کر ائے گا جس نے متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ لکھ دیا۔جون میں اساتذہ کی ٹریننگ شروع ہو گی۔4ہزار کے قریب اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔