نئی پروموشن پالیسی ، بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ شامل

 بی ایس ڈگری ہولڈرز8،8 سال سے ترقیوں کے منتظر ،کابینہ کمیٹی منظوری دیگی
لاہور (خصوصی رپورٹ) 4سالہ بی ایس ڈگری ہولڈر ہزاروں اساتذہ کی بھی بالا آخر سنی گئی، نئی پروموشن پالیسی میں بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو بھی شامل کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق نئی پروموشن پالیسی کابینہ کمیٹی سے منظوری کے لئے تیار کرلی گئی ،نئی پروموشن پالیسی کی منظوری کے بعد بی ایس ڈگری ہولڈرز کو ترقیاں دی جائیں گی۔اس سے قبل بی ایس ڈگری ہولڈرزکوسنیارٹی لسٹ میں شامل ہونے کے باوجودپروموشن نہیں ملتی تھی، بی ایس ڈگری ہولڈرز آٹھ، آٹھ سالوں سے ترقیوں کے منتظر ہیں۔ نئی پروموشن پالیسی کی منظوری کے بعد4سالہ بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ مستفید ہوں گے۔