عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملک قرار پایا۔
خطرناک چھوٹے ذرات کی مقدار پاکستان میں تقریباً 13 گنا زیادہ تھی، جبکہ 143 ممالک میں سے 130 نے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آلودہ ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے، بنگلادیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر ہیں۔ دنیا کے 25 سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں بیشتر بھارت، پاکستان اور چین میں واقع تھے، اور گزشتہ سال بھارت کا لونی شہر سب سے زیادہ آلودہ تھا۔