میٹرک امتحانات کے دوران سی سی ٹی وی نگرانی، موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہو گی
لاہور (یواین پی) محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک امتحانات کے دوران سوالیہ پیپر لیک کرنے یا سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق امتحانی سوالیہ پرچہ لیک کرنا اب قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ دوران امتحان سوشل میڈیا پر سوالیہ پیپر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیپر آٹ کرنے کی صورت میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔مزید برآں،ان مراکز میں خفیہ اداروں اور پولیس کی مدد سے بھی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ امتحانات کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے