موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں
مشکوک سرگرمی کا علم ہو تو فوری سائبر کرائم ونگ یا تھانے سے رابطہ کیا جائے، انتظامیہ
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)کوئٹہ میں ایف آئی اے اور پولیس نے سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے حمایت یافتہ اکا ئونٹس چلانے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کالعدم تنظیموں کے بیانیے کی تشہیر کر رہے تھے۔ موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مشکوک سرگرمی کا علم ہو تو فوری سائبر کرائم ونگ یا قریبی تھانے سے رابطہ کیا جائے۔