سٹی ٹریفک پولیس کی مینار پاکستان تک ریلی

لاہور(کرائم رپورٹر)یوم پاکستان کے موقع پر سی ٹی او لاھور کی قیادت میں سٹی ٹریفک پولیس لاھور کی مینار پاکستان تک ریلی کا انعقاد کیا گیاوزیر اعلی پنجاب کے پلانٹ فار پاکستان ویڑن کے تحت سی ٹی او لاھور نے پودا بھی لگایااس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارترز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی اور پودا لگایا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق آزاد وطن ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے،یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کوعظیم مقصد کے لیے متحد کیاہمیں پاکستان کی پائیدار ترقی، امن و خوشحالی کی منزل مقصود تک پہنچنے کا عزم کرنا ہوگاہم یوم پاکستان پر مادر وطن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، تقریب کے اختتام پر سی تی او لاھور نے مینار پاکستان گراونڈ میں فیلڈ سٹاف کے ساتھ روزہ بھی افطار کیا۔