پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں پاور شو کرنے کا فیصلہ

قیادت کی ہدایت پر8 فروری کو مینار پاکستان جلسہ کیلئے درخواست ڈی سی آفس جمع کرادی
  لاہور(خصوصیی رپورٹر ) پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان میں بڑے پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔ جلسے کے لئے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کر ادی گئی ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ ملک نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع  کرائی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، اور ہمیں احتجاج کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا!8 فروری کو ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان پہنچیں گے ،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مینار پاکستان  گرائونڈ میں  جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے ملک بھر  کے پارٹی رہنمائوں کو بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔