لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں سے 6 پتنگ فروش دھر لئے ایس ایچ او چوہنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان عابد محمد اویس ، شہباز احمد اورعلی فراز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے درجنوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور چرخیاں برآمد کرلیں ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم آن لائن آرڈر پر ماڈل ٹاؤن موڑ پتنگ و ڈور سپلائی کرنے آیا تھاملزم سے 105 پتنگیں9 ڈور کے پنے، تندی ڈور اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیاملزم ندیم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی کیلئیانویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم حمزہ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق اے ایس پی شاہدرہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 100 تیار پتنگیں 2 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ملزم کم مقدار میں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل کرتا تھا۔