ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ سے 37ویلر پکڑے گئے :ترجمان ڈولفن
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ جاری،اہم تجارتی مراکز مارکیٹوں،بازاروں، شاپنگ مالز کے اردگرد خصوصی پٹرولنگ رکھیں ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی ون ویلنگ ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 43 ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقوں سے 37 ون ویلرز گرفتار کئے گئے پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 6ملزمان کو ساندہ، اڈہ پلاٹ،برکی اور دیگر جگہوں سے گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے پتنگیں، پمپ ایکشن، گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لیا گیا ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے گلبرگ، غالب مارکیٹ، ریس کورس،نصیر آباد اور دیگر کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں۔کرائم ہاٹ سپاٹس پر رمضان المبارک کے اخری عشرہ سے عید الفطر تک ڈولفن ٹیمیں موجود رہیں۔