لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے کجی دانہ پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں 11 جواریوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او مزنگ احسن اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے کجی دانہ پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں 11 جواریوںعمران قربان،علی، ندیم،ارشد عاطف اور دیگر افرادکوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیاایس ایچ او مزنگ احسن اقبال کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیاکامیاب کارروائی کرنے پر ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او مزنگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔