کوبرا کیساتھ 40 منٹ تک لڑائی، کتے نے جان دے کر فیملی کو بچا لیا

 نئی دہلی (آئی این پی )انڈین ریاست کرناٹک میں بھیما نامی پِٹ بل کتے نے کنگ کوبرا سانپ سے ایک خاندان کو اس وقت بچایا جب وہ ان پر حملہ کرنے والا تھا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کتا 40 منٹ تک سانپ سے لڑتا رہا اور مرنے سے پہلے 12 فٹ لمبے سانپ کے 11 ٹکڑے کیے۔یہ واقعہ انجینیئر سمانتھ گوڑا کے فارم ہائوس سے رپورٹ ہوا جن کی کٹایا گائوں میں فیئر پرائس شاپ ہے۔ سانپ نے مرغیوں کے فارم میں گھسنے کی کوشش کی جہاں کچھ مزدور تھے اور ان کے بچے قریب ہی کھیل رہے تھے۔ ایک دوسرے ڈوبرمین کتے نے سانپ کو دیکھ کر اس پر حملہ کیا اور بھیما نے بھی سانپ کو دیکھ لیا۔فارم کے مالک نے کہا کہ سانپوں سے لڑنا بھیما کے لیے نئی بات نہیں تھی کیونکہ وہ اس سے پہلے 15 سانپ مار چکا تھا۔