چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والے افراد کی شخصیت پرمنفی اثر کا انکشاف

 واشنگٹن (آئی این پی ) ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ وقت تک استعمال کرنے سے کسی فرد پر مرتب ہونے والے منفی اثر کا انکشاف ہوا ہے۔ایم آئی ٹی میڈیا لیب اور چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے کیے جانے والے الگ الگ تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد چیٹ جی پی ٹی پر زیادہ وقت گزارتے ہیں، وہ تنہائی کو زیادہ محسوس کرتے ہیں۔اوپن اے آئی کی تحقیق میں چیٹ جی پی ٹی پر 4 کروڑ سے زائد رابطوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا اور صارفین سے سرویز بھی کیے گئے۔