سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا میں ایک 21 سالہ خاتون پر دو مردوں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔دوران تحقیقات تفتیش کاروں کو معلوم ہوا کہ وہ متعدد بار چیٹ جی پی ٹی سے ادویات اور شراب کو ساتھ ملانے کے خطرات کے بارے میں پوچھتی رہی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیول پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے موبائل فون کا تجزیہ کرنے پر انھیں معلوم ہوا کہ ملزمہ، جن کی شناخت صرف ان کے خاندانی نام کم سے کی گئی ہے، نے چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا تھا کہ: اگر آپ نیند کی گولیاں شراب کے ساتھ لیں تو کیا ہوتا ہے؟