فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں کروشیا نے سخت مقابلے کے بعد پانامہ کو 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھ لیں۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے اس میچ میں کروشیا کو ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی حاصل ہوئی، جس کے بعد ٹیم کے پوائنٹس کا کھاتہ کھلا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم پاناما نے تیز رفتار حملوں کے ذریعے کروشین دفاع کو دباؤ میں رکھا۔وقفے کے بعد کروشین کوچ نے دو جارحانہ تبدیلیاں کیں، جن میں سے ایک فیصلہ کن ثابت ہوئی۔متبادل کھلاڑی اینٹی بڈیمیر نے دوسرے ہاف کے نویں منٹ میں جوسیپ اسٹانیشچ کے کراس پر شاندار فنش کرتے ہوئے میچ کا واحد گول اسکور کیا۔
اس گول کے ساتھ پاناما کی ورلڈ کپ مہم تقریباً ختم ہو گئی، کیونکہ ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ ہار چکی ہے۔کروشیا کے کپتان لوکا موڈریچ کے لیے بھی یہ میچ یادگار رہا، کیونکہ یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا 200واں میچ تھا۔40 سالہ مڈفیلڈر نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔