28 سالہ خاتون بحفاظت بازیاب ،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل ایس ایچ او ہربنس پورہ کائنات شہزادی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواء  کے مقدمے میں مطلوب 28 سالہ خاتون کو بحفاظت بازیاب کر لیا جبکہ ملزم پرویز کو گرفتار کر لیا گیاایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق تھانہ شیرا کوٹ میں شہری شہروز علی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغواء  کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کی تلاش شروع کی۔ایڈیشنل ایس ایچ او ہربنس پورہ کائنات شہزادی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے 28 سالہ خاتون کو بحفاظت بازیاب کر لیا اور ملزم پرویز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ خاتون کے بحفاظت بازیاب ہونے پر والدین نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاکامیاب کارروائی پر ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایڈیشنل ایس ایچ او ہربنس پورہ کائنات شہزادی اور پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ اور متحرک ہے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔