لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکو انتظامیہ نے 17 افسروں کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کردی ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد 17 افسروں کے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن آرڈرز جاری ،چیف انجینئر ڈیزائن نثار سرور اور چیف انجینئر محمد فاروق عمر گریڈ 20 میں اپ گریڈ منیجر (سیفٹی) محمد وسیم اقبال اور چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) محمد شعیب عاصم کی ٹائم سکیل اپ گریڈیشن ہوئی ، منیجر آپریشن ایسٹ سرکل عمر بلال اور منیجر پروکیورمنٹ عقیل ظفر سلہری کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ، منیجر ٹیکنیکل سپورٹ محمد وقاص ظفر اور منیجر ریحان فضل کو اگلے عہدے پر ترقی دی گئی ،منیجر آپریشن ساو?تھ سرکل محمد حسین اور منیجر ایسٹ محمد اصغرسکھیرا ،منیجر آپریشن اوکاڑہ سرکل سید قربان علی شاہ، منیجر کمرشل و منیجر رانا رضوان صبغت اللہ کو اپ گریڈ کردیا گیا، ایچ آر ڈائریکٹر معصومہ عادل ،ایڈمن ڈائریکٹر ہما چیمہ کی ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کردی گئی۔ منیجر فنانس محمد عاطف اور منیجر کارپوریٹ اکاو?نٹس محمد جاوید منیجر (سول) لیسکو فرقان علی غضنفر بھی گریڈ 20 میں اپ گریڈ ہونے والے افسران میں شامل ہیں۔