ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی گریڈ 20میں بھرتی ، تحریری امتحانات شروع

کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اگلے مرحلے میں انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا
لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی گریڈ 20 میں براہ راست بھرتی کے لئے تحریری امتحانات شروع ہو گئے، جو 28 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلا پرچہ کریمنل لا ئون کا 20اکتوبر کو لیا گیا جبکہ دوسرا پرچہ کریمنل لاء ٹو کا 21اکتوبر کو ہوگا۔اس کے بعد سول لا ون کا پرچہ 22اکتوبر اور سول لاء ٹو کا پرچہ 23اکتوبر کو لیا جائے گا۔امتحانات کا پانچواں پرچہ انگریزی 24اکتوبر کو ہوگا جبکہ اردو کا پرچہ 27اکتوبر کو ہوگا۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق آخری پرچہ جنرل نالج 28اکتوبر کو صبح 9بجے سے ساڑھے 10بجے تک لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریری امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اگلے مرحلے میں انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا۔