انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی
راولپنڈی(آئی این پی )انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے سابق خاتونِ اول بشری بی بی کو ریلیف دیتے ہوئے 26 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں درج 29 مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت میں 11 جولائی تک توسیع کر دی ۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ان تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران بشری بی بی کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل دئیے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق خاتونِ اول کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اس میں 11 جولائی تک کی توسیع کے احکامات جاری کیے، جبکہ تمام متعلقہ مقدمات کی مزید سماعت بھی 11 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔