شرپسند بی وائی سی کا مسنگ پرسنز بیانیہ بے نقاب، لاپتا شخص دہشت گرد نکلا

بی وائی سی کے دھرنے میں یوسف کو جبری گمشدہ قرار دیا گیا تھا اور الزام ریاست پر لگایا گیا
کوئٹہ(آئی این پی )فتنہ الہندوستان کی حمایت یافتہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کا ریاست مخالف مسنگ پرسنز بیانیہ ایک بار پھر بری طرح فلاپ ہوگیا۔بی وائی سی کا 17 اگست 2025 کو لاپتا قرار دیا گیا یوسف نامی شخص، بھارتی پراکسی فتن الہندوستان کا خطرناک دہشت گرد نکلا۔بی وائی سی کے دھرنے میں یوسف کو جبری گمشدہ قرار دیا گیا تھا اور الزام ریاست پر لگایا گیا۔ بی وائی سی کا نام نہاد مسنگ پرسن یوسف 2025 میں فتن الہندوستان میں شامل ہوا، جس کا اعتراف خود تنظیم نے کیا۔