لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ڈی پی او باغبانپورہ وارث کلیار کی سربراہی میں ایس ایچ او باٹا پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ٹیپو موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان میں سرغنہ ٹیپو اور انور شامل ہیں ملزمان سے 2 موٹر سائیکلز، موبائل فونز، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیاملزمان کا غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے برامدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں