امریکی حملے کے بعد فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں
اصفہان نیوکلیئرکمپلیکس کی سرنگ کے داخلی راستوں کو بھی نشانہ بنایاگیا:رافیل گراسی
نیویارک (آئی این پی )عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں، ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے،امن کوموقع نہ دیاگیاتومزید تباہی ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایران سے متعلق ہنگامی اجلاس میں بتایا کہ امریکی حملے میں اصفہان نیوکلیئرکمپلیکس کی سرنگ کے داخلی راستوں کونشانہ بنایاگیا، ان سرنگوں کو افزودہ مواد کے اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔