وہ دن دور نہیں جب بلاول وزیراعظم بنیں گے:گورنر پنجاب

 بلاول  واحد پاکستانی  لیڈر ہے جس نے دنیا میں جا کر مودی کو للکارا ہے:تقریب سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے  اب وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔  اٹک غریبوال میں بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ  تقریب سے خطاب میں   گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ بلاول  واحد پاکستانی  لیڈر ہے جس نے دنیا میں جا کر مودی کو للکارا ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا بلاول بھٹو کی دلیری اور سنجیدگی سے متاثر ہوئی ہے، اب وہ دن دور نہیں جب بلاول پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی کوشش کی بدولت ہم آج ٹیکنالوجی کی جنگ جیتے ہیں، چین سے تعلقات کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔