بلاول وزیراعظم بنیں گے تو ماحول ہی کچھ اور ہوگا:شرمیلافاروقی

 پی پی  پی جس قانون پر ووٹ نہیں دے گی، وہ قانون بن ہی نہیں سکتا:نجی ٹی وی سے گفتگو
     کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما  شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے اور اس وقت ماحول ہی کچھ اور ہوگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے ملک میں اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ جب بھی پی پی آئے گی، تو پورے مینڈیٹ کے ساتھ آئے گی۔ آج ہم ڈیجٹلائزیشن کی بات کرتے ہیں، لیکن ملک میں انٹرنیٹ کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔ حکومت کو بتانا ہوگا کہ انٹرنیٹ کی بندش کیوں کی جاتی ہے۔