اطلاعات کمیٹی نے این سی سی آئی اے کو کسی بھی خبر پر کارروائی سے روک دیا

 اخبارات سے متعلق شکایات کے لیے پریس کونسل آف پاکستان جبکہ ٹی وی چینلز کے لیے پیمرا متعلقہ فورمز ہیں،سینیٹر سرمد علی
اسلام آباد(آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس کنوینر سینیٹر سرمد علی کی زیرصدارت منعقد ہوا کمیٹی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو کسی بھی اخبار، اس کے ڈیجیٹل ایڈیشن، ویب سائٹ یا ٹی وی چینل کی شائع شدہ خبر پر کارروائی سے روک دیا۔ کنوینر کمیٹی سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ اخبارات سے متعلق شکایات کے لیے پریس کونسل آف پاکستان جبکہ ٹی وی چینلز کے لیے پیمرا متعلقہ فورمز ہیں، اس لیے گروپ کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی شکایت پریس کونسل میں دائر کرے۔سینیٹر سرمد علی نے یاد دلایا کہ پیکا قانون کی منظوری کے وقت حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ایک صحافی کی جانب سے بیوروکریٹس کے لیے "بیوروکرپٹ" کا لفظ استعمال کرنے سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا