شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹائون شپ میں اشفاق سے1 لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں جاوید سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھائونی میں اظہر سے1لاکھ10روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں صابر سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں واجد سے65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادباغ اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ نولکھا، غالب مارکیٹ اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔