لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے 137کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کاانعقادہوا۔ پروموشن بورڈ میں ایس ایس پی(ڈسپلن)محمد کاشف اسلم اورایس پی(ہیڈ کوارٹرز)منزہ کرامت نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے (سی ون) کے123کانسٹیبلز اور (سی ٹو) کے14کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے ملازمین شامل ہیں۔ساجدعلی، عاصم علی، محمد عظیم، شان علی، بابر علی، فیصل بشیر، محسن سردار، وسیم عباس، رحمن گل،کبیر احمد، عبداللہ،محمد منظور، محمد ایوب،ناظم علی، محمد امیر،لیاقت علی اور ممتاز علی کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پروموٹ ہونے والے پولیس ملازمین کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔