درخت کاٹتے ہوئے مزدور جاں بحق

درخت دیوار پر گرا جس کی زد میں آکر 30سالہ بلال شدید زخمی ہوگیا،ہسپتال میں دم تو ڑ گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے میں درخت کاٹتے ہوئے دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عارف والا کا رہائشی 30 سالہ بلال فیکٹری کا درخت کاٹ رہا تھادرخت کٹ کر دیوار پر گراجس کی زد میں آکر بلال شدید زخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کے گھر والوں نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا ۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا ہے،مزید قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔