تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور کمپنی ایمازون مزید ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کمپنی کے 14,000 نوکریاں ختم کرنے کے منصوبے کے تین ماہ بعد سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے صدر اور سی ای او اینڈی جیسی آئندہ دنوں میں مزید نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ سکتی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ لہر ماضی میں پیش آنے والی چھوٹے پیمانے کی نوکریوں کے خاتمے جیسی ہو سکتی ہے، لیکن ایمازون کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔