نقشوں کی مد میں فیس 20 سے کم کر کے 10 فیصد کی جائے گی
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ بلدیات پنجاب نے زمین کے نقشوں کی کنورڑن فیس کم کرنے کی تجویز دے دی۔ کنورڑن فیس کم کرنے کی سمری کیبنٹ کمیٹی میں بھجوا دی گئی۔رہائشی سے کمرشل نقشوں کی مد میں فیس 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی، جبکہ رہائشی سے انڈسٹریل کی مد میں 5 فیصد اور کمرشل سے انڈسٹریل کی مد میں بھی 5 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔پیری-اربن یا انٹر سٹی سروس ایریا سے ریذیڈنشل ایک فیصد جبکہ پیری اربن یا انٹر سٹی سروس ایریا سے کمرشل 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔