لڑکا موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

12سالہ ابوبکر سے تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوئی
کسووال (خصوصی رپورٹ)کسووال میں 12سالہ لڑکا موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواحی گا ئوں 114 بارہ ایل کا رہائشی 12سالہ ابوبکر ولد اکرم موٹر سائیکل پر سوار جارہا تھا کہ گا ئوں کی مرکزی سڑک پرتیز رفتاری کے باعث اچانک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر پڑی، جس کے باعث ابوبکر شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑگیا۔