مقدمہ قتل کی رنجش پر ثنا اللہ وغیرہ 7ملزموں نے فائرنگ کرکے مقصود کو موت کے گھاٹ اتار دیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے نواحی گائوں 37ایس پی میں مقدمہ بازی کی رنجش پر 7ملزموں نے گھرمیں گھس کر مخالف مقصود کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔صدر پولیس نے ثنا آ وغیرہ سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزموں کے کزن نصر آ کو ایک سال قبل قتل کر دیا گیا تھا جسکی فریقین کے درمیان مقدمہ بازی چل رہی تھی، جس کی رنجش پر گزشتہ رات گئے مقتول نصراللہ کے بیٹوں ثنا اللہ اور عطا اللہ نے ساتھیوں سے ملکر 61سالہ مقصود کے گھر پر حملہ کرکے اسکے سینے میں 3گولیاں مارکر اسکی جان لی۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔