ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کا معاہدہ طے

 نئی کمپنی تشکیل دی جائے گی جس میں امریکی کمپنیوں کو زیادہ حصص حاصل ہوںگے
واشنگٹن (آئی این پی )ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکا میں اپنے بزنس آپریشنز کی فروخت کے حوالے سے معاہدہ طے کرلیا ہے۔یہ معاہدہ ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس نے طے کیا جس کے تحت ایک نئی کمپنی تشکیل دی جائے گی جس میں امریکی کمپنیوں کو زیادہ حصص حاصل ہوںگے۔اس کمپنی میں مختلف سرمایہ کار جیسے اوریکل، سلور لیک اور متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایم جی ایکس کو 80.1 حصص حاصل ہوں گے جبکہ باقی 19.9 فیصد بائیٹ ڈانس کے پاس ہوں گے