واشنگٹن (آئی این پی )ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس امریکی صارفین کے لیے اپنی ایپ کا نیا ورژن تیار کررہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاک امریکا میں سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کو فروخت کے منصوبے کے تحت امریکی صارفین کے لیے اپنی ایپ کا نیا ورژن تیار کر رہا ہے۔