جس کی حیثیت کونسلر کی نہ ہو اسے وفاقی وزیر بنایا جائے گا تو پائوں زمین پر ہوں گے نہ ہوش سالم
کراچی(آئی این پی )ترجمان بلاول ہاوس نے کہا ہے مصطفی کمال کو سیاسی طور نیند میں چلنے کی بیماری ہے، جس کی حیثیت کونسلر کی نہ ہو اسے وفاقی وزیر بنایا جائے گا تو اس کے پائوں زمین پر ہوں گے نہ ہوش سالم۔ ترجمان بلاول ہاوس و رکنِ سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی نے کہا مصطفی کمال دوسروں کی انگلی پکڑ کر چلنے والا وہ سیاسی چھوٹو ہے جس کہ سیاست اپنی ہے نہ سوچ، اگر حادثات کی بنیاد پر شہروں کو وفاق کے حوالے کرنا درست ہوتا تو لاہور کب کا اسلام آباد کے کنٹرول میں ہوتا۔