پھول نگر کے نواح میں موٹرسائیکل سوار اشرف اوراسکی بیوی شہناز کے سڑک پرگرتے ہی بس نے دونوں کوکچل دیا
قصور(خصوصی رپورٹ) پھول نگر کے نواح میں تیزرفتار موٹرسائیکل اْلٹ جانے سے بس کے نیچے آکر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق 51سالہ اشرف اپنی 45سالہ بیوی شہناز بی بی کے ساتھ موٹرسائیکل پر کلالاں والا کھوہ پھول نگر کے نزدیک جارہاتھا ، تیز رفتاری کی وجہ سے موٹرسائیکل بے قابوہوکر گرگئی، اتنے میں پیچھے سے آنیوالی بس نے سڑک پرگرے میاں بیوی کوکچل دیا ،جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے،ریسکیو 1122سٹاف نے لاشوں کو موٹروے پولیس کے حوالے کردیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔