50 سالہ عابدہ بانو موقع پر ،شوہر افضل ہسپتال میں چل بسا،حادثہ تیز رفتاری یا گاڑی کی ٹکر کا نتیجہ، تحقیقات کر رہے ہیں:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون اکبر چوک پل سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی گر کر جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں 50سالہ عابدہ بانو موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اسکے شوہر محمد افضل کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا کسی گاڑی کی ٹکر کا نتیجہ ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر ایدھی رضاکاروں نے لاشیں آبائی گھر سمن آباد منتقل کر دیں۔