لاہور(کرائم رپورٹر ) لیسکو ہیڈکوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی،مسائل سے آگاہ کیا،چیف ایگزیکٹو کی جانب سے کسانوں کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی بھی موجود تھے۔