وکیل کا گھر زبردستی خالی کرانے پروکلاکااحتجاج

 کچہری کی تالا بندی کردی،پولیس کا داخلہ روکنیپرتصادم،3وکلاگرفتار
شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ)عدالتی حکم امتناع کے باوجو وکیل کے گھر کو زبردستی خالی کرانے کے خلاف وکلا نے کچہری کی تالا بندی کردی اور پولیس کا داخلہ بھی روک دیا ، جس پروکلا اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، پولیس نے تین وکلاکو گرفتار کرلیا،گزشتہ شب وکلا کی مزاحمت کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ کی جانب سے وکیل کے والد کو الاٹ سرکاری گھر کا قبضہ لینے کے لیے کارروائی کی گئی تھی، جس کے ردعمل کے طور پرگزشتہ روز وکلاء نے کچہری کی تالہ بندی کرکے احتجاج کیا ،جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیٹ کھلوائے تو وکلا سے تصادم ہوگیا۔ پولیس نے 3 وکلا گرفتار کرلئے۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ کوئی حکم امتناعی نہ ہے یہ خاندان ایک عرصہ سے ناجائز قابض تھا قانون کیمطابق مکان خالی کرایا گیا ہے۔