سرکاری نرخوں پر دستیابی خواب ،ریٹ 250 روپے48 پیسے مقرر، 280 سے 300 روپے کلو تک فروخت
لاہور(کرائم رپورٹر ) موسم سرما میں ایل پی جی مافیا بے لگام ہو گیا، شہر بھر میں کہیں بھی اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں ،ایل پی جی کے اوگرا ریٹ پر عملدرآمد ہونا خواب بن گیا۔ اوگرا کی جانب سے جنوری کیلئے ایل پی جی کا فی کلو ریٹ 250 روپے48 پیسے مقرر کیا گیاشہر کے مختلف علاقوں میں 280 سے 300 روپے کلو تک فروخت جاری ہے۔ مہنگے داموں ایل پی جی ملنے سے شہری پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا دن بھر محنت کرنے کے بعد بھی بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا،گیس ،بجلی اور ایل پی جی تینوں ہی پہنچ سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔دکانداروں کا کہنا تھا قیمت پلانٹ سے بڑھتی ہے ،کارروائی چھوٹے دکانداروں کے خلاف کی جاتی ہے۔