جی ایم ایڈمن عمراختر کار پرگھر جارہے تھے ،روسہ سٹاپ پر فائرنگ کردی گئی
ملزم فرار،شدید فائرنگ سے خوف وہراس ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
مانگا منڈی ،کوٹ رادھا کشن (خصوصی رپورٹ)مانگا رائے ونڈ روڈ پر دونامعلوموٹرسائیکل سواروں نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے کارسوار کو قتل کردیا۔ روسہ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار و ں کی فائرنگ سے ٹیکسٹائل ملز کے جی ایم ایڈمن عمر اختر اْپل موقع پر دم توڑ گئے وہ لاہور کے رہائشی تھے۔ذرائع کے مطابق وہ چھٹی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار افراد نے انکی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،ملزم فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے ،شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقا ت کا آغاز کردیا ۔عمراختراْپل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جسکی ایف آئی آر تھانہ کوٹ رادھا کشن میں درج ہے۔