بھارتی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، چھ کارکنوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ

بھارتی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، چھ کارکنوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ

بھارتی شہر ناگپور کے قریب مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع ایک آرڈیننس فیکٹری میں صبح تقریباً 10:30 بجے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم نصف درجن کارکنوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

 دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پانچ کلومیٹر دور تک سنائی دی اور فیکٹری سے اٹھنے والا دھواں دور تک دکھائی دیا۔ریسکیو اور طبی عملہ فوری طور پر دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہا ہے۔ مقامی حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم دھماکے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس اور دیگر حکام تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ دھماکے کے اسباب معلوم کیے جا سکیں۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے سے فیکٹری میں بڑا نقصان ہوا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔