امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو برطرف کردیا گیا

 واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کی کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ ایڈمرل فیگن امریکی فوج کے کسی بھی شعبے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں، 2021 میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے انہیں کوسٹ گارڈ کی قیادت کیلئے منتخب کیا تھا۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر نے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں تصدیق کی کہ فیگن کو طویل اور شاندار کیریئر کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔