تارکینِ وطن کی کشتی لیبیا سے مسافروں کو لے کر نکلی تھی، سپیڈ بوٹ نے خطرناک حربے اختیار کیے اور فائرنگ کی: کوسٹ گارڈ
ایتھنز(آئی این پی )یونانی جزیرے کے قریب کوسٹ گارڈ اور تارکین وطن کی کشتیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی لیبیا سے مسافروں کو لے کر نکلی تھی۔یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ سپیڈ بوٹ نے خطرناک حربے اختیار کیے اور فائرنگ کی، بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔