پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنرپاکپتن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رب دنو میتلو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک دکاندار گرفتار کروا دیا جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد سے ناجائز کٹوتی کر رہا تھا۔ مقدمہ درج کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ مستحق افراد کی مالی مدد میں کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا غیر قانونی مداخلت کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ عوام کا اعتماد مضبوط رہے اور امدادی رقم بلا رکاوٹ پہنچتی رہے۔